ہومتازہ تریننیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا

نیٹو چیف نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا

انقرہ: (آئی پی ایس) نیٹو کے سربراہ جنرل مارک روٹے نے ایران پر امریکی حملوں کو ناگزیر قرار دے دیا۔
انہوں نے نئے امریکی حملوں کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی جانب سے جنگ بندی کی مبینہ خلاف ورزیوں کے تناظر میں ضروری تھی۔

انقرہ میں نیٹو رہنماؤں کے سربراہی اجلاس سے قبل صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مارک روٹے نے کہا کہ موجودہ حالات میں واشنگٹن کا سخت ردِعمل مناسب تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ جب جنگ بندی ہو اور ایران بنیادی طور پر اس کی خلاف ورزی کر رہا ہو تو میرے خیال میں یہ انتہائی ضروری ہے کہ امریکا بھرپور انداز میں جواب دے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔