ہومپاکستانایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عون علی سید اے او بی اے اسلام آباد/راولپنڈی چیپٹر کے صدر منتخب

ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عون علی سید اے او بی اے اسلام آباد/راولپنڈی چیپٹر کے صدر منتخب

اسلام آباد(سب نیوز)ایف پی سی سی آئی کے نائب صدر عون علی سید ایبٹ پبلک اسکول کے سابق طلبہ کی تنظیم ایبٹونینز اولڈ بوائز ایسوسی ایشن ، اسلام آباد/راولپنڈی چیپٹر کے صدر منتخب ہو گئے۔ ان کی کامیابی ایبٹونین برادری کے بھرپور اعتماد، حمایت اور ان کی قیادت پر یقین کا مظہر ہے۔ ایف پی سی سی آئی قائدین، ملک بھر کی ٹریڈ باڈیز کے عہدیداران نے عون علی سید کو کامیابی پر مبارکباد اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ انتخابات میں کامیابی کے بعد عون علی سید نے تمام ایبٹونینز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں بھرپور شرکت اور ان پر اعتماد کا اظہار ان کے لیے ایک بہت بڑا اعزاز ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ کامیابی کسی ایک فرد کی نہیں بلکہ پوری ایبٹونین برادری کی مشترکہ کامیابی ہے، جو اتحاد، اعتماد اور خدمت کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ اپنی ذمہ داریاں مکمل دیانت داری، شفافیت اور اخلاص کے ساتھ نبھائیں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ ان کی اولین ترجیح تنظیم کو مزید مضبوط، فعال اور متحد بنانا ہے۔ اس مقصد کے لیے سابق طلبہ کے درمیان روابط کو فروغ دیا جائے گا، نوجوان ایبٹونینز کی رہنمائی، فلاحی سرگرمیوں، تعلیمی منصوبوں، پیشہ ورانہ نیٹ ورکنگ اور باہمی تعاون کو وسعت دی جائے گی تاکہ ایبٹ پبلک اسکول کی شاندار روایات اور ورثے کو مزید مستحکم کیا جا سکے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ تنظیم کا ہر رکن مساوی احترام اور اہمیت کا حامل ہوگا اور سب کو تنظیم کی ترقی میں اپنا کردار ادا کرنے کا موقع فراہم کیا جائے گا۔عون علی سید نے اپنے کامیاب پینل کے تمام اراکین کو بھی خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انتخابی مہم کے دوران ان کی محنت، خلوص، ٹیم ورک اور لگن نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا۔ انہوں نے انتخابات میں حصہ لینے والے تمام امیدواروں کو بھی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جمہوری اقدار، باہمی احترام اور ایبٹونین بھائی چارے کی بہترین مثال قائم کی، جس سے تنظیم مزید مضبوط ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پوری ٹیم کے ساتھ مل کر تنظیم کی ترقی کے لیے بھرپور انداز میں کام کریں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ایڈووکیٹ منیر عثمانی نائب صدر، محمد کامل قدوس جنرل سیکریٹری، معاذ نعیم جوائنٹ سیکریٹری اور سید شجاعت علی فنانس سیکریٹری منتخب ہوئے ہیں۔ انہوں نے ان تمام منتخب عہدیداران پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیم باہمی مشاورت، شفافیت اور خدمت کے جذبے کے ساتھ ایبٹونین برادری کی فلاح و بہبود اور تنظیم کی مضبوطی کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گی۔آخر میں عون علی سید، نائب صدر ایف پی سی سی آئی اور نومنتخب صدر اے او بی اے اسلام آباد/راولپنڈی چیپٹر نے تمام ووٹرز، سپورٹرز، رضاکاروں، سینئرز اور خیرخواہوں کا ایک بار پھر شکریہ ادا کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ نئی قیادت ہر ایبٹونین کی خدمت کو اپنی اولین ترجیح بنائے گی اور اتحاد، اعتماد، شفافیت اور باہمی احترام کے ذریعے اے او بی اے کو مزید مضبوط، متحرک اور باوقار ادارہ بنانے کے لیے انتھک محنت کرے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔