اسلام آباد(سمیع اللہ شاکری )نبی کریمۖ کی شان میں گستاخی کسی صورت قبول نہیں ہے ,یہ بات سجادہ نشین آستانہ عالیہ غوثیہ مہریہ گولڑہ شریف پیرسیدغلام نظام الدین جامی گیلانی نے اپنے بیان میں کہی انہوں نے کہا کہ ڈنماک سمیت دنیا کے کسی ملک میں نبی کریمۖ کے گستاخانہ خاکے شائع ہوں یہ یہودی سازش ہے لیکن پاکستان جیسے ملک میں ایسا ہوتو اسے کیانام دیاجائیگا لگتا ہے کہ ایک یہودی سازش کے تحت ہمارے جذبات کو چیک کیاجارہاہے
اگر آج نجی ٹی وی کیخلاف کاروائی نہ کی گئی تو کئی دوسروں کوزبان مل جائیگی
انہوں نے کہا کہ گستاخانہ خاکوں کی طرح نجی ٹی وی نے گستاخانہ فلم کے ذریعے نبی کریم ۖ کی شان میں گستاخی کی ہے۔
پیر سید غلام نظام الدین جامی نے مزید کہا کہ الحمدللہ پاکستان کے مسلمانوں کا جذبہ ایمانی زندہ ہے وہ اپنے ساتھ تمام مظالم برداشت کرلیتے ہیں لیکن ببی آخرالزماں صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی ذات بابربات کی توہین یاتنقید کسی صورت برداشت نہیں کرتے ہیں۔ انشااللہ ایک بارپھرپاکستانی قوم کے اس جذبہ عشق رسالت مآب کی بدولت عالم کفر اوراس کے نا م لیوائوں کو ناکامی کاسامنا ہوگاانہوں نے کہا کہ کیا یہودی پاکستانی قوم کاعشق رسولۖ ٹیسٹ کرناچاہتے ہیں،نجی ٹی وی پر پابندی لگائی جائے تاکہ آئندہ کسی کو ایسی جرات نہ ہوسکے۔
