اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروسز اچانک مکمل طور پر بند ہو گئی ہیں، جس کے باعث کروڑوں صارفین کا آن لائن رابطہ منقطع ہو چکا ہے اور مواصلاتی نظام مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔
ملک بھر سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق، پچھلے دو گھنٹوں سے انٹرنیٹ سروسز میں شدید تعطل دیکھا جا رہا ہے اور صارفین کو اپنی روزمرہ کی آن لائن سرگرمیوں میں سخت ترین رکاوٹ کا سامنا ہے۔انٹرنیٹ کنیکٹیویٹی اور ڈاون ٹائم کی نگرانی کرنے والے عالمی ادارے ڈاقن ڈیٹیکٹر نے بھی تصدیق کی ہے کہ ملک کے مختلف حصوں سے سروس متاثر ہونے کی بڑی تعداد میں رپورٹس موصول ہوئی ہیں۔ دوسری جانب، سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر بھی صارفین پچھلے دو گھنٹوں سے جاری اس بندش سے متعلق مسلسل شکایات درج کروا رہے ہیں اور سروس کی فوری بحالی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
زیر سمندر انٹرنیٹ کیبل میں خرابی کے باعث پاکستان بھر میں انٹرنیٹ کی سروس متاثر، صارفین کو مشکلات کا سامنا
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
