ہومتازہ ترینمون سون سے قبل ملک گیر آگاہی مہم فوری شروع کی جائے، خاقان وحید خواجہ

مون سون سے قبل ملک گیر آگاہی مہم فوری شروع کی جائے، خاقان وحید خواجہ

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان عوامی قوت پارٹی کے سربراہ اور راول جنرل اینڈ ڈینٹل ہاسپٹل و راول فاؤنڈیشن کے چیئرمین خاقان وحید خواجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ مون سون کا موسم شروع ہونے والا ہے اس کے لیے حکومت پاکستان کو فوری طور پر آگاہی مہم کا آغاز کر دینا چاہیے۔۔

انہوں نے کہا کہ ہم ہر سال مون سون کے موسم میں تباہی کا باعث بنتے ہیں ہمارے جانور۔ مویشی زمینیں۔ کھڑی فصلیں۔ گھر اور انسانی جانیں تک ضائع ہو جاتی ہیں اور یہ اس وجہ سے ہوتی ہیں کہ ہم مون سون سے پہلے آگاہی مہم شروع ہی نہیں کرتے۔ این ڈی ایم اے ایک ادارہ حکومت نے بنایا ہے اس کا کام ہے کہ مون سون کے آغاز سے قبل ہی تمام احتیاطی تدابیر عام آدمی تک پہنچائے تاکہ وہ الرٹ رہے اور ان کا جانی ومالی نقصان نہ ہو سکے بلکہ میں تو یہ کہوں گا کہ سیلاب میں آنے والے ریلے یا جتنا پانی ہے اس کو بھی اسٹوریج کیا جائے اور اس کا بھی فائدہ اٹھا یا جائے۔۔

جدید قومیں بارش کے پانی کو بھی ضائع نہیں ہونے دیتیں میری اس حوالے سے تجویز ہوگی کہ ماہرین کی ایک ٹیم بنائی جائے اور اس مرتبہ جو سیلاب کا پانی ہو اس کو سٹور کرنے کا بھی ایک طریقہ کار اپنایا جائے اور اس کا فائدہ بھی اٹھایا جائے ۔انہوں نے کہا کہ عام آدمی کے لیے آگاہی مہم کا ہونا بہت ضروری ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔