ہومتازہ ترینڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی (شہید) کے انتقال پر تعزیت

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سیدال خان کی سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی (شہید) کے انتقال پر تعزیت

اسلام آباد:(سب نیوز) ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، سیدال خان نے اسلام آباد میں سابق سینیٹر تاج محمد آفریدی (شہید) کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر فاتحہ خوانی کی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی۔


ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تاج محمد آفریدی مرحوم ایک باوقار سیاسی و سماجی شخصیت تھے جنہوں نے عوامی خدمت اور قومی ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دیں۔ ان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا مدتوں محسوس کیا جائے گا۔
اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے سابق رکن قومی اسمبلی الحاج شاجی گل آفریدی، حماد آفریدی، حامد آفریدی اور دیگر اہلِ خانہ و عزیز و اقارب سے ملاقات کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
اہلِ خانہ نے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کی آمد اور اظہارِ تعزیت پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔