ہومتازہ تریناسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ تعزیت

اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک رابطہ، ہیلی کاپٹر حادثے پر اظہارِ تعزیت

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فون رابطہ ہوا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق اسحاق ڈار نے سعودی عرب میں ہیلی کاپٹر حادثے پر وزیراعظم، چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے تعزیت کا اظہار کیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے اسحاق ڈار کے برادرانہ جذبات کو سراہا۔

اسحاق ڈار اور سعودی وزیر خارجہ کے درمیان خطے کی تازہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ دونوں رہنماوں نے خطے میں امن کے قیام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد مفاہمت کے تحت امن کے فروغ کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان کا جلد پاکستان کا دورہ کرنے کا عندیہ دیا ۔ اسحاق ڈار نے سعودی وزیر خارجہ کے دورہ پاکستان کا خیرمقدم کیا، امید ہے دورہ جلد ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔