Friday, June 26, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچینی صدر کا وینزویلا میں شدید زلزلے پر افسوس کا اظہار

چینی صدر کا وینزویلا میں شدید زلزلے پر افسوس کا اظہار

بیجنگ :چینی صدر شی جن پھنگ نے وینزویلا کی قائم مقام صدر ڈیلسی روڈریگز کو وینزویلا میں تباہ کن زلزلے کے بعد ہمدردی کا پیغام بھیجا ۔ جمعہ کے روز اپنے پیغام میں شی جن پھنگ نے شدید زلزلے پر افسوس کا اظہار کیا، جس سے شدید جانی اور مالی نقصان ہوا۔

انہوں نے چینی حکومت اور چینی عوام کی جانب سے، زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے گہری تعزیت اور زخمیوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ شی جن پھنگ نے کہا کہ چین وینزویلا کو قدرتی آفات سے بچاؤ اور آفات کے بعد کی تعمیر نو میں مدد فراہم کرے گا۔انہوں نے اپنے پیغام میں اس یقین کا اظہار کیا کہ وینزویلا کی حکومت کی قیادت میں وینزویلا کے عوام یقیناً اس آفت پر قابو پانے اور جلد از جلد اپنے وطن کو دوبارہ تعمیر کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔