ہومپاکستانایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے

ایرانی صدر مسعود پزشکیان کل پاکستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (سب نیوز)ایرانی صدر مسعود پزشکیان منگل 23 جون کو ایک روزہ دورے پر پاکستان پہنچیں گے، جہاں وہ پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتوں کے دوران دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتِ حال اور باہمی تعاون کے مختلف امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ارنا کے مطابق صدر مسعود پزشکیان منگل کو ایک روزہ دورے پر اسلام آباد روانہ ہوں گے۔ دورے کے دوران وہ پاکستانی حکام کے ساتھ مشاورت اور اہم علاقائی و دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔دورے کے ایجنڈے میں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات خاص اہمیت رکھتی ہے، جس کے دوران ایرانی صدر ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ سفارتی پیش رفت میں پاکستان کی ثالثی اور سہولت کاری کے کردار پر اظہارِ تشکر کریں گے۔
ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق صدر پزشکیان کے دورے کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اعلی سطح کے رابطوں کا تسلسل برقرار رکھنا، جاری تعاون کو مزید آگے بڑھانا اور پہلے سے طے شدہ اقتصادی معاہدوں پر پیش رفت کا جائزہ لینا بھی ہے۔دونوں ممالک کی قیادت تجارت، سرمایہ کاری، سرحدی تعاون اور علاقائی استحکام سمیت مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت کرے گی۔ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت کے بعد یہ ایرانی صدر کا پہلا غیر ملکی دور ہوگا۔
خیال رہے کہ ایرانی صدر کے دور پاکستان سے قبل سوئٹزرلینڈ کے شہر برگن اسٹاک میں امریکا اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ہوئے جہاں بات چیت کا پہلا دور کامیابی سے پورا ہوا۔اس اجلاس کو لیک لوسرن سمٹ کا نام دیا گیا تھا، جس میں امریکا، ایران، پاکستان اور قطر کے بڑے لیڈروں نے بات چیت کی اور خطے میں جاری کشیدگی اور لڑائی کو ختم کرنے کے لیے کئی بڑے فیصلے کیے گئے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔