Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومدنیاچین کا 10 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کا اعلان

چین کا 10 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول فہرست میں شامل کرنے کا اعلان

بیجنگ :چین کی وزارتِ تجارت نے اعلان کیا ہے کہ عوامی جمہوریہ چین کے برآمدی کنٹرول قانون اور دوہرے استعمال کی اشیا کے برآمدی کنٹرول سے متعلق ضوابط کے تحت قومی سلامتی اور مفادات کے تحفظ اور عدم پھیلاؤ سے متعلق بین الاقوامی ذمہ داریوں کی تکمیل کے لیے ایویوکس سمیت 10 امریکی اداروں کو برآمدی کنٹرول کی پابندیوں کی فہرست میں شامل کر دیا گیا ہے۔ان اداروں کو دوہرے استعمال کی اشیا کی برآمد پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

اس کے ساتھ ساتھ کسی بھی ملک یا خطے کی تنظیم یا فرد کو چین میں تیار کردہ یا چین سے حاصل کردہ دوہرے استعمال کی اشیا ان اداروں کو منتقل کرنے یا فراہم کرنے کی ممانعت ہو گی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ان اداروں کے ساتھ جاری تمام متعلقہ برآمدی سرگرمیاں فوری طور پر روک دی جائیں۔اگر کسی خاص صورتحال میں برآمد ناگزیر ہو تو متعلقہ برآمد کنندگان کو وزارتِ تجارت سے پیشگی منظوری حاصل کرنے کے لیے درخواست دینا ہوگی۔ یہ فیصلہ سرکاری اعلان کے اجرا کے ساتھ ہی نافذ العمل ہو گیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔