Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچین نے 46 امریکی کمپنیوں کی مصنوعات کی سرکاری خریداری پر پابندی عائد کر د ی

چین نے 46 امریکی کمپنیوں کی مصنوعات کی سرکاری خریداری پر پابندی عائد کر د ی

بیجنگ :چین کی وزارتِ خزانہ نے سرکاری خریداری کی سرگرمیوں میں بعض امریکی کمپنیوں کے خلاف اقدامات کے حوالے سے ایک نوٹس جاری کیا۔ نوٹس کے مطابق متعلقہ قوانین و ضوابط ، اور منظوری کے بعد سرکاری خریداری کی سرگرمیوں میں 46 امریکی کمپنیوں کے خلاف مخصوص اقدامات نافذ کیے جائیں گے۔اس فہرست میں لاک ہیڈ مارٹن، ریتھیون میزائلز اینڈ ڈیفنس اور جنرل اٹامکس ایروناٹیکل سسٹمز سمیت 46 امریکی کمپنیاں شامل ہیں۔

نوٹس کے مطابق چین کے سرکاری ادارے اور خریداری کرنے والے ادارے سرکاری خریداری کی سرگرمیوں میں ان 46 امریکی کمپنیوں کی تیار کردہ مصنوعات نہیں خرید سکیں گے۔ تاہم چین میں قائم امریکی سرمایہ کاری والے ادارے اس پابندی کے دائرۂ کار میں شامل نہیں ہوں گے۔وزارتِ خزانہ نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ نوٹس کے اجراء کی تاریخ سے فوری طور پر نافذ العمل ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔