Tuesday, June 23, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزحکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہو رہی: بیرسٹر گوہر

حکومت کیساتھ مذاکرات کے حوالے سے کوئی بات نہیں ہو رہی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد: (آئی پی ایس) پی ٹی آئی کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نےکہا ہےکہ حکومت کیساتھ کسی بھی فورم پر مذاکرات کے حوالے سے فی الحال کوئی بات نہیں ہو رہی۔
تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹرگوہرکی پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ وزیراعظم کی مذاکرات کی دعوت کو ویلکم کیا ہے، حکومت کیساتھ کسی بھی فورم پر مذاکرات کے حوالے سے فی الحال کوئی بات نہیں ہورہی، مذاکرات بڑا ہی سنجیدہ عمل ہے اس کے لیے کہیں بیٹھنا ہوگا۔

انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب کو ذاتی انا سے نکل کرکچھ کرنا ہوگا، سوچا تھا ہاتھ ملانے سے معاملات بہتر ہونگے، محمود اچکزئی نے خود جاکروزیراعظم سے ہاتھ ملایا، مذاکرات ہماری خواہش ضرورہیں لیکن واضح کردوں ابھی تک کسی سطح کا رابطہ نہیں ہے، جب تک لوگ بانی کے ساتھ ہیں وہ مائنس نہیں ہوسکتے، اس معاملے کا کچھ حل نکالنا ہوگا۔

بیرسٹرگوہر کا کہنا تھا کہ میں سیاسی رہنماؤں کو جیلوں میں ڈالنے کے بالکل خلاف ہوں، سیاست میں کارکردگی پر مقابلہ ہونا چاہیے نہ کہ جیلوں میں ڈالنے پر، ہماری یہ درخواست ہے کل بانی سے فیملی کو ملاقات کرنے دی جائے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔