اسلام آباد (سب نیوز)قومی اسمبلی نے اپوزیشن رکن اقبال آفریدی کی ایوان میں داخلے کی پابندی ختم کر دی۔
اسپیکرایاز صادق نے اقبال آفریدی کی معطلی ختم کرنے کی تحریک ایوان میں پیش کی،قومی اسمبلی نے اقبال آفریدی کی پورے بجٹ اجلاس کے دوران معطلی ختم کرنیکی تحریک منظورکر لی۔بیرسٹرگوہرنے اقبال آفریدی کے مثبت رویے کی گارنٹی دیکرپابندی ختم کرنیکی اپیل کی تھی،وزیردفاع خواجہ آصف نے ایوان کی عزت کوترجیح دیتے ہوئے ارکان کوقواعدپرعمل کرنیکی توجہ دلائی۔

