Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینسپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

سپیکرپنجاب اسمبلی ملک احمد خان اور ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

لاہور:(آئی پی ایس)  پنجاب اسمبلی میں سپیکر ملک محمد احمد خان سے ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے مختلف امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔

ملاقات میں صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور رمیش سنگھ اروڑہ، چیئرمین پی اے سی 2 سید علی حیدر گیلانی، سیکرٹری جنرل چودھری عامر حبیب، پرنسپل سیکرٹری عماد حسین بھلی اور ڈائریکٹر میڈیا راؤ ماجد علی بھی موجود تھے۔

اس موقع پر دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، تجارت، تعلیم اور فارماسیوٹیکل سمیت اہم شعبوں میں اشتراکِ کار بڑھانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سپیکر ملک محمد احمد خاں نے کہا کہ پارلیمانی سفارت کاری سے باہمی تعاون کو نئی جہت ملے گی اور ادارہ جاتی روابط مزید مضبوط ہوں گے۔

ہنگری کے سفیر ڈاکٹر زولتان ورگا نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان چھ دہائیوں پر محیط تعلقات باہمی اعتماد کا مظہر ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم، ٹیکنالوجی اور فارماسیوٹیکل شعبوں میں تعاون کے وسیع امکانات موجود ہیں اور ہنگری پاکستان کے ساتھ سفارتی، اقتصادی اور تعلیمی تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔