ہومتازہ ترینآج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کرینگے: وزیراعظم

آج پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کرینگے: وزیراعظم

اسلام آباد(آئی پی ایس): وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ جو ہماری حکومت نے تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے اور آج خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ آج ساری دنیا میں پاکستان کا نام عزت و وقار سے گونج رہا ہے، دنیا کے ہر خطے میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کل شام ایران کے صدر سے بات ہوئی، ایران کے صدر نے بار بار پاکستان کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان آکر وہاں کے عوام کا شکریہ ادا کرونگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جنگ بندی سے اب خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی، تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں اور اب وہ سیاہ رات ختم ہونے کو ہے، ہماری حکومت نے وعدہ کیا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی آئیگی تو اسے قوم کو واپس لوٹائیں گے اور آج خاطر خواہ کمی کا اعلان کریں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔