Friday, June 19, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستاننائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے مصر کے وزیر خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ ، علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار اور مصر کے وزیر خارجہ بدر عبدالعاطی کے درمیان ٹیلیفون پر رابطہ ہوا ہے، جس میں علاقائی پیش رفت اور باہمی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مصری وزیر خارجہ نے امریکا اور ایران کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط ہونے پر پاکستان کو مبارکباد دی۔ انہوں نے خطے اور اس سے باہر امن، مکالمے اور استحکام کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔گفتگو کے دوران دونوں رہنماوں نے اس پیش رفت کی علاقائی امن اور عالمی اقتصادی صورتحال کے لیے مثبت اہمیت کو اجاگر کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدام استحکام اور خوشحالی کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا۔
دونوں وزرائے خارجہ نے باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا اور آئندہ ہونے والے ریجنل فور وزرائے خارجہ اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لیا، جس میں پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر شامل ہیں۔یہ اجلاس آئندہ چند روز میں مصر کے شہر العلمین میں منعقد ہوگا، جہاں علاقائی تعاون، سلامتی اور اہم جغرافیائی و سیاسی امور پر غور کیا جائے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔