Thursday, June 18, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانحکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان

حکومت کی پیپلزپارٹی کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت، بلاول کو اہم وزارت ملنے کا امکان

اسلام آباد(سب نیوز)حکومت نے پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)کو کابینہ میں شمولیت کی دعوت دے دی۔ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی کے ماننے کی صورت میں چیئرمین پی پی بلاول بھٹو زرداری کو اہم وزارت کا قلمدان ملنے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ منظوری کے بعد وفاقی کابینہ میں ردوبدل متوقع ہے، نئے چہرے سامنے لائے جائیں گے۔وزیراعظم نے تمام وزرا سے کارکردگی رپورٹ بھی طلب کر لی، کارکردگی رپورٹ کے بعد وزرا کے قلمدان تبدیل کرنے کا عمل شروع ہوگا، کامرس، پاور، ہاسنگ، مواصلات، فنانس، خارجہ امور پر تبدیلیوں کا امکان ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے کئی معاون خصوصی بھی تبدیلی کے جھکڑ میں آسکتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔