مظفر آباد (سب نیوز)آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن نے نیا انتخابی شیڈول جاری کردیا، کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23 جون مقرر کی گئی۔اعلامیے کے مطابق کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال 24جون کو صبح 8بجے سے ہوگی، درست امیدواران کی فہرست 24 جون کو ہی جاری کی جائیگی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ریٹرننگ آفیسر کے فیصلوں کے خلاف اپیلیں 25تا 28جون دائر کی جاسکیں گی، الیکشن کمیشن اپیلوں کی سماعت 29 اور 30 جون کو کرے گا، اپیلوں پر فیصلے یکم اور 2 جولائی کو سنائے جائیں گے۔آزاد جموں وکشمیر الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ 3 جولائی دوپہر 2 بجے مقرر کی گئی، امیدواران کی فہرست 4 جولائی کو شائع کی جائیگی، انتخابی نشانات 5جولائی کو الاٹ کیے جائیں گے، حتمی امیدواروں کی فہرست انتخابی نشانات کیساتھ 5 جولائی کو جاری ہوگی۔
نوٹیفکیشن میں بتایاگیاکہ آزادکشمیر قانون ساز اسمبلی کے عام انتخابات کے لیے پولنگ27جولائی کو ہوگی، پونچھ (راولاکوٹ)کے امیدوار کاغذات نامزدگی متعلقہ آر اوکو جمع کرائیں گے، کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال بھی ضلع پونچھ (راولاکوٹ)میں ہی ہوگی۔الیکشن کمیشن کے مطابق امیدواروں کی درخواست پر نامزدگی فارمز جمع کرانیکی تاریخ میں توسیع کی گئی، عوامی سہولت اور امیدواروں کی تجاویزکو مدنظر رکھتے ہوئے شیڈول میں ترمیم کی، امیدوار مقررہ تاریخ اور وقت کے اندر کاغذات نامزدگی جمع کرانا یقینی بنائیں۔
آزاد کشمیر الیکشن ، نیا انتخابی شیڈول جاری،کاغذات نامزدگی جمع کرانے کی آخری تاریخ 23جون مقرر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

