Wednesday, June 17, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچین بنی نوعِ انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے پرچم کو بلند کیے ہوئے ہے، وائٹ پیپر کا اجراء

چین بنی نوعِ انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے پرچم کو بلند کیے ہوئے ہے، وائٹ پیپر کا اجراء

بیجنگ:چین کی ریاستی کونسل کے اطلاعاتی دفتر نے زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کے نظام کی تشکیل: چین کے تصورات، تجاویز اور اقدامات” کے عنوان سے ایک وائٹ پیپر جاری کیا۔بدھ کے روز وائٹ پیپر میں عالمی حکمرانی سے متعلق چینی اقدامات کے سائنسی مفہوم، عصرِ حاضر میں ان کی اہمیت اور عالمی اثرات کو منظم انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ عالمی حکمرانی کے نظام میں اصلاحات اور اس کی تعمیر کے حوالے سے چین کی شراکت اور عملی کامیابیوں کا بھی جامع تعارف پیش کیا گیا ہے۔

وائٹ پیپر میں بین الاقوامی برادری سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عالمی حکمرانی کے ان تصورات کو مشترکہ طور پر عملی جامہ پہنائیں اور ایک زیادہ منصفانہ اور معقول عالمی حکمرانی کا نظام قائم کریں۔وائٹ پیپر کے مطابق چین ایک ذمہ دار بڑی طاقت کے طور پر، بنی نوعِ انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے پرچم کو بلند کیے ہوئے ہے، حقیقی کثیرالجہتی کے اصولوں پر عمل پیرا ہے، اور ہمیشہ دنیا میں امن کا معمار، عالمی ترقی کا شراکت دار ، بین الاقوامی نظام کا محافظ اور عوامی خدمت فراہم کرنے والا اہم کردار اد اکرتا رہے گا۔ چین ، ایک زیادہ منصفانہ اور موثر عالمی حکمرانی کے نظام کو فروغ دیتا ہے۔

وائٹ پیپر میں مزید کہا گیا ہے کہ موجودہ دنیا متعدد پیچیدہ بحرانوں کا سامنا کر رہی ہے، جو عالمی حکمرانی کی موثر صلاحیت کو مزید بہتر بنانے کی ضرورت کو اجاگر کرتی ہے۔” جنگل کے قانون” پر مبنی طرزِ عمل بین الاقوامی قانون اور عالمی انصاف کے لیے نقصان دہ ہیں۔اس تناظر میں عالمی حکمرانی کے نظام کی خامیوں کو دور کرنا اور گلوبل ساؤتھ ممالک کی نمائندگی اور ان کی آواز کو مزید موثر بنانا ناگزیر ہے۔ وائٹ پیپر کے مطابق چین کے عالمی حکمرانی سے متعلق تصورات ان مسائل کے حل کے لیے دورِ حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔