Tuesday, June 16, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانازبکستان کے سفیر کی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی رابطہ کاری پر تبادلہ خیال

ازبکستان کے سفیر کی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی رابطہ کاری پر تبادلہ خیال

اسلام آباد (سب نیوز)ازبکستان کے سفیر کی وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی سے ملاقات، دوطرفہ تعاون اور علاقائی رابطہ کاری پر تبادلہ خیال،پاکستان اور ازبکستان کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون مزید وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔

ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا کہ ازبکستان افغانستان پاکستان ریلوے کوریڈور علاقائی تجارت اور اقتصادی روابط کے فروغ میں اہم سنگِ میل ثابت ہوگا، سہ فریقی ریلوے کوریڈور وسطی ایشیا کو پاکستانی بندرگاہوں سے منسلک کرنے کا ایک تاریخی منصوبہ ہے،پاکستان سہ فریقی ریلوے کوریڈور کی بروقت تکمیل کے لیے مکمل طور پر پرعزم ہے۔ملاقات میں ریلوے انفراسٹرکچر، فریٹ آپریشنز، لاجسٹکس اور تکنیکی مہارت کے تبادلے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق ،پاکستان اور ازبکستان کے ریلوے اداروں کے درمیان روابط مزید مستحکم بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ازبکستان کے ساتھ برادرانہ اور دیرینہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،باہمی تعاون کے فروغ سے علاقائی رابطہ کاری، اقتصادی ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ازبکستانی سفیر نے ریلوے سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے میں دلچسپی کا اظہار کیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔