ہومتازہ ترینپاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17جون بروز بدھ ہوگی، یوم عاشور 26جون بروز جمعہ کو ہوگا

پاکستان میں محرم الحرام کا چاند نظر نہیں آیا، یکم محرم الحرام 17جون بروز بدھ ہوگی، یوم عاشور 26جون بروز جمعہ کو ہوگا

اسلام آباد (سب نیوز)رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں ماہ محرم الحرام 1448 ہجری کا چاند نظر آنے سے متعلق اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ماہِ محرم الحرام1448ہجری کا چاند دیکھنے کے لیے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس بادشاہی مسجد لاہور میں چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ہوا۔اجلاس میں کمیٹی ممبران کے ساتھ محکمہ موسمیات، تکنیکی معاونت کیلئے سپارکو کے نمائندگان بھی شریک ہیں۔ اس کے علاوہ کراچی، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد اور دیگر شہروں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوئے۔
اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا عبدالخبیر کہا کہ ملک بھر میں کہیں سے چاند کی شہادت موصول نہیں ہوئی، جس کے بعد اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ یکم محرم الحرام 1448 ہجری 17 جون بروز بدھ جبکہ یوم عاشور 26 جون بروز جمعہ ہوگا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔