Wednesday, June 10, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب، وفاقی بجٹ 12 جون کو پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا جبکہ سالانہ بجٹ 12 جون کو پیش کئے جانے کا امکان ہے۔
صدر پاکستان آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایڈوائس پر قومی اسمبلی کے دونوں ایوانوں کا اجلاس کل طلب کر لیا ہے۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل شام 5 بجے طلب کیا گیا ہے جبکہ سینیٹ کا اجلاس کل سہ پہر 4 بجے طلب کیا گیا ہے۔


وفاقی وزیر برائے پارلیمانی امور طارق فضل چوہدری نے سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ بجٹ جمعہ12 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کیے جانے کا امکان ہے، وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب قومی اسمبلی میں مالی سال 2026.27 کا وفاقی بجٹ پیش کریں گے۔
صدر اور وزیراعظم کی ملاقات، حکومت اور پی پی نے ایک دوسرے کی بیشتر بجٹ تجاویز سے اتفاق کرلیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔