Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ تریناسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور الگ قانون ساز اسمبلی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور الگ قانون ساز اسمبلی تشکیل دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(سب نیوز)وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور الگ قانون ساز اسمبلی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے دارالحکومت اسلام آباد کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی اور الگ قانون ساز اسمبلی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا ہے اور خصوصی کمیٹی نے اس سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کو رپورٹ پیش کر دی ہے۔

خصوصی کمیٹی جو احسن اقبال، رانا ثنا اللہ، طارق فضل چوہدری اور مصدق ملک پر مشتمل تھی۔ ان کی پیش کردہ تجاویز کے مطابق اسلام آباد کا علیحدہ حکومتی ڈھانچہ اور الگ چیف ایگزیکٹو ہوگا۔ذرائع کے مطابق خصوصی کمیٹی کی تجاویز کے مطابق اسلام آباد کی اسمبلی 20 سے 30 ارکان پر مشتمل ہوگی، اس کا سیکریٹریٹ بھی علیحدہ ہوگا اور یہ وفاقی دارالحکومت سے متعلق قانون سازی کرے گی۔خصوصی کمیٹی کی پیش کردہ تجاویز کے مطابق اسلام آباد اسمبلی کے ارکان براہ راست انتخابات کے ذریعہ منتخب ہوں گے۔ سی ڈی اے سمیت اسلام آباد کے ترقیاتی اور انتظامی امور اسمبلی کے ذریعہ حل ہوں گے۔وزیراعظم کی منظوری کے بعد پارلیمنٹ میں اسلام آباد کے الگ انتظامی ڈھانچے سے متعلق قانون سازی کی جائے گی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔