Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومپاکستانصدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم کا خیرمقدم

صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ کا چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم کا خیرمقدم

اسلام آباد (سب نیوز)صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ فکس ٹیکس اسکیم معیشت کو دستاویزی بنانے میں اہم کردار ادا کریگی، حکومت بزنس کمیونٹی سے مشاورت کا عمل یقینی بنائے تاکہ فکس ٹیکس اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آئیں۔

اپنے ایک بیان میں صدر ایف پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ نے چھوٹے تاجروں کیلئے فکس ٹیکس اسکیم کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ فکس ٹیکس اسکیم معیشت کو دستاویزی بنانے میں اہم کردار ادا کریگی،تاجر برادری کیلئے آسان اور شفاف ٹیکس نظام وقت کی ضرورت ہے،فکس ٹیکس اسکیم سے کاروباری لاگت اور ٹیکس تنازعات میں کمی آئے گی،فکس ٹیکس اسکیم سے چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروباروں کو ریلیف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور بزنس کمیونٹی میں اعتماد کے فروغ میں یہ اسکیم معاون ثابت ہوگی ،فکس ٹیکس نظام سے ٹیکس نیٹ میں اضافہ اور محصولات میں بہتری متوقع ہے، ایف پی سی سی آئی کاروبار دوست اصلاحات کی حمایت جاری رکھے گی۔ عاطف اکرام شیخ نے مزید کہا کہ معیشت کی پائیدار ترقی کے لیے ٹیکس نظام میں سادگی ناگزیر ہے،حکومت مشاورت کا عمل یقینی بنائے تاکہ اسکیم کے مثبت نتائج سامنے آئیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔