Saturday, June 6, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینوزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، دورہ تہران کے حوالے سے مشاورت

وزیراعظم سے وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات، دورہ تہران کے حوالے سے مشاورت

اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور دورہ ایران سے قبل مشاورت کی۔ لاہور میں وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو کرغستان کے دارالحکومت بشکیک میں ہونے والی شنگھائی تعاون کانفرنس کے موقع پر اپنی مختلف اہم ملاقاتوں سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر وزیراعظم اور وزیر داخلہ کے درمیان وزیر داخلہ کے آئندہ تہران کے دورے کے حوالے سے بھی مشاورت ہوئی اور وزیر اعظم نے انہیں دورے سے متعلق رہنمائی فراہم کی۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیکیورٹی اور امن و امان کی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو ملک میں امن و امان کے قیام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی۔وزیراعظم نے ملک میں امن و امان کے قیام اور سیکیورٹی مزید موثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے درمیان قریبی رابطے اور مربوط حکمت عملی کی ضرورت پر زور دیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔