ملتان (آئی پی ایس ) جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے ایک وفد نے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا دورہ کیا اور مجوزہ جدید بیگیج ہینڈلنگ سسٹم (BHS) کی تنصیب کے منصوبے کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے حکام، بشمول ائیرپورٹ انتظامیہ، کے ساتھ ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا جس میں منصوبے کی آپریشنل ضروریات، تکنیکی تقاضوں اور عملی امکانات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
بعد ازاں وفد نے مجوزہ منصوبے کے مقامات کا معائنہ کیا اور موجودہ انفراسٹرکچر سمیت تنصیب سے متعلق ضروریات کا جائزہ لیا۔مجوزہ بیگیج ہینڈلنگ سسٹم کی تنصیب سے ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر سامان کی ترسیل کے عمل میں بہتری اور مسافروں کو مزید بہتر سہولیات فراہم کرنے میں مدد ملے گی۔دورے کے دوران پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی، ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس اور متعلقہ شعبوں کے افسران وفد کے ہمراہ رہے۔

