اسلام آباد:(آئی پی ایس) کارپوریٹ شفافیت کے لیے ایس ای سی پی نے ’’سرٹیفکیٹ آف اسٹیچوٹری کمپلائنس‘‘ فریم ورک متعارف کروا دیا۔
ایس ای سی پی کے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کمپنیوں کو ریگولیٹری کمپلائنس کا باقاعدہ سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔ سرٹیفکیٹ کمپنی کی رجسٹریشن، فعالیت اور ریگولیٹری کمپلائنس کی تصدیق کرے گا۔
کمپلائنس سرٹیفکیٹ پاکستانی کمپنیوں کی بین الاقوامی شراکت داری کے لیے فائدہ مند ہوگا۔
ایس ای سی پی کے مطابق غیر فعال، تحقیقات کا سامنا کرنے والی یا نامکمل ریکارڈ رکھنے والی کمپنیوں کو کمپلائنس سرٹیفکیٹ جاری نہیں ہوگا۔ کمپنی کے ریٹرن فائلنگز مکمل نہ کی صورت میں بھی کمپلائنس سرٹیفکیٹ نہیں ملے گا۔
کمپلائنس سرٹیفکیٹ کی درخواست ایس ای سی پی کے رجسٹرار آف کمپنیز کو جمع کروائی جائیں گی۔

