Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزچوبیس گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے 28 بحری جہاز کامیابی سے گزر گئے، پاسداران انقلاب

چوبیس گھنٹوں میں آبنائے ہرمز سے 28 بحری جہاز کامیابی سے گزر گئے، پاسداران انقلاب

ایران کی پاسدارانِ انقلاب نے دعویٰ کیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران آبنائے ہرمز سے 28 بحری جہاز کامیابی کے ساتھ گزرے ہیں، جن میں تیل بردار ٹینکرز، کنٹینر جہاز اور دیگر تجارتی کشتیاں شامل ہیں۔

پاسداران کی بحریہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ تمام بحری جہاز ’پاسدارانِ انقلاب نیوی کی نگرانی اور سکیورٹی کے تحت‘ آبنائے ہرمز سے گزرے۔

ایرانی خبر رساں ادارے فارس کے مطابق بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز پر کنٹرول مسلسل، مضبوطی اور مکمل اختیار کے ساتھ جاری ہے، تاکہ اس اہم عالمی سمندری راستے میں سکیورٹی اور نظم و ضبط کو یقینی بنایا جا سکے۔

آبنائے ہرمز دنیا کی سب سے اہم توانائی ترسیلی گزرگاہوں میں شمار ہوتی ہے، جہاں سے عالمی تیل کی بڑی مقدار گزرتی ہے، اور خطے میں کسی بھی کشیدگی کے اثرات عالمی منڈیوں پر فوری طور پر محسوس کیے جاتے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔