Sunday, May 31, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومتازہ ترینچینی صدر کی ملک بھر کے تمام بچوں کو ینگ پاینئیرز کے ریڈ اسکارف ڈے کی مبارکباد

چینی صدر کی ملک بھر کے تمام بچوں کو ینگ پاینئیرز کے ریڈ اسکارف ڈے کی مبارکباد

بیجنگ :بچوں کے عالمی دن کے موقع پر چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے سی پی سی کی پہلی قومی کانگریس کے میموریل ہال اور نان حو انقلابی میموریل ہال میں ینگ پاینئیرز کے ریڈ اسکارف گائیڈز کے خط کا جواب دیا، جس میں ان کی حوصلہ افزائی کی گئی اور ملک بھر کے تمام بچوں کو اس دن کی مبارکباد پیش کی گئی ۔

اتوار کے روز چینی میڈیا کے مطابق شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ اس سال کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے قیام کی 105 ویں سالگرہ منائی جارہی ہے اور پارٹی کے نصب العین کے لیے نسل در نسل جدوجہد کی ضرورت ہے۔ شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ نوجوان نسل اپنے علم اور مہارت میں اضافہ کرتے ہوئے اپنی قوت ارادی اور کردار کو بہتر بنائےگی اور نئے سفر پر تاریخی ریلے ریس میں بہترین کارکردگی دکھائے گی۔

حال ہی میں، شنگھائی میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی پہلی قومی کانگریس کے میموریل ہال اورصوبہ زے جیانگ کے شہر جیا شنگ کے نان حو انقلابی میموریل ہال سے ینگ پاینئیرز ریڈ اسکارف گائیڈز کے نمائندوں نے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کو ایک خط لکھا ، جس میں گائیڈڈ ٹورز میں شرکت کے تجربات کے بارے میں بتایا گیا اور نئے دور کے عمدہ نوجوان بننے کے لئے اپنے عزم کا اظہار کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔