اسلام آباد(آئی پی ایس ) یورپی یونین کی اعلی نمائندہ برائے امور خارجہ اور یورپی کمیشن کی سلامتی پالیسی کی نائب صدر کایہ کالس اسلام آباد کا دورہ کریں گی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق کایہ کالس 31 مئی کو اسلام آباد پہنچیں گی، یورپی یونین کی اعلی نمائندہ کی پاکستان کی اعلی قیادت سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔
یوکرین تنازع، امریکہ اسرائیل ایران جنگ اور عالمی توانائی و اقتصادی بحران کے تناظر میں دورہ اہمیت کا حامل ہے۔

