جدہ (آئی پی ایس )حکومت کی جانب سے سرکاری حج اسکیم کے ایک لاکھ 19 ہزار حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے انتظامات مکمل کرلیے ہیں اور پروازوں کا آغاز 31 مئی کو ہوگا۔ سرکاری حج اسکیم کے تحت حاجیوں کی وطن واپسی کے لیے سعودی عرب سے پروازوں کا آغاز 31 مئی کو ہوگا اور یکم جون کو 5 ہزار 237 حاجی پاکستان پہنچیں گے، پہلی پرواز سے 391 حاجی وطن واپس پہنچیں گے۔
سرکاری حج سکیم کے تحت 31 مئی کو شب جدہ سے روانہ ہونے والی پہلی حج پرواز یکم جون کو صبح سیال کوٹ پہنچے گیاور پہلے روز 5 ہزار 237 حاجی وطن واپس پہنچیں گے، یکم جون کو 22 اور 2 جون کو 23 پروازیں حاجیوں کو لے کر پاکستان آئیں گی۔حج آپریشن کے پہلے روز 5 پروازیں اسلام آباد، کراچی اور لاہور میں 4،4، ملتان اور سیال کوٹ مں 3،3، فیصل آباد میں دو اور کوئٹہ میں ایک پرواز پہنچے گی۔
اس حوالے سے بتایا گیا کہ 30 جون کو آخری پرواز لاہور پہنچنے پر حج آپریشن مکمل ہو جائے گا، حاجیوں کو واپس لانے کا فضائی آپریشن ایک ماہ تک جاری رہے گا، حاجیوں کو مدینہ منورہ اور جدہ سے پاکستان لایا جائے گا۔مزید بتایا گیا کہ سرکاری حج اسکیم کے تحت 471 پروازوں کے ذریعے حاجیوں کو وطن واپس لایا جائے گا، جس میں پاکستان کی سرکاری، نجی اور سعودی ایئر لائنز حصہ لیں گی۔

