Saturday, May 30, 2026
spot_img
spot_imgspot_img
ہومبریکنگ نیوزپاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی 10 سالہ بھارتی کوششیں بے سود ثابت ہو چکی ہیں: عرب میڈیا

پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی 10 سالہ بھارتی کوششیں بے سود ثابت ہو چکی ہیں: عرب میڈیا

ریاض(آئی پی ایس )عرب میڈیا رپورٹس میں دعوی کیا گیا ہے کہ بھارت کی پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوگئی ہیں۔ عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کی جانب سے پاکستان کو عالمی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کر سکیں اور ناکام ہوگئیں۔

پاکستان نے اس عرصے میں متعدد علاقائی اور بین الاقوامی ممالک کے ساتھ اپنے سفارتی، اقتصادی اور تزویراتی تعلقات کو برقرار رکھا اور کئی شعبوں میں تعاون کو فروغ دیا۔ عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان اب بھی مسلم دنیا، خلیجی ممالک اور مختلف بین الاقوامی فورمز میں ایک اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ عالمی سیاست میں بدلتے ہوئے حالات، علاقائی مفادات اور معاشی شراکت داریوں نے کسی ایک ملک کے لیے دوسرے ملک کو مکمل طور پر سفارتی تنہائی کا شکار بنانا مشکل بنا دیا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔