نیویارک (آئی پی ایس) میئرنیویارک سٹی ظہران ممدانی نے ایران امریکا جنگ ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔
میئرنیویارک سٹی ظہران ممدانی نے ایکس پر جاری بیان میں لکھا کہ 3 ماہ قبل ایسی جنگ شروع کی گئی جس کے حق میں کسی نے ووٹ نہیں دیا ، اس جنگ کی قیمت عوام ادا کررہے ہیں۔
میئرنیویارک کی ٹوئٹ کے مطابق کانگریس کی منظوری کے بغیر شروع کی گئی جنگ نے عوام کے بجٹ شدید متاثر کیے، جنگ کے باعث امریکا میں پیٹرول اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔
ایران کیساتھ ابھی معاہدہ نہیں ہوا ، دونوں ممالک معاہدے کے بہت قریب ہیں: امریکی نائب صدر
ظہران ممدانی نے اپنی ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ پہلے دن سے اور آج بھی اس جنگ کے خلاف ہوں،یہ جنگ ختم ہونی چاہیے۔

