Sunday, May 24, 2026
ہومپاکستانبہاولپور، کھیتوں میں بکریاں جانے پر خاتون پر تشدد، ملزمان نے گھر بھی جلا ڈالا

بہاولپور، کھیتوں میں بکریاں جانے پر خاتون پر تشدد، ملزمان نے گھر بھی جلا ڈالا

بہاولپور(آئی پی ایس )بہاولپور کے علاقے یزمان میں کھیتوں میں بکریاں جانے پر ملزمان نے خاتون کو مبینہ تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔درج مقدمے کے مطابق ملزمان نے بکریاں کھیتوں میں جانے پرگھر کو بھی آگ لگا ئی، جس کے نتیجے میں مزید دو گھر بھی آگ بھی لپیٹ میں آئے

متاثرہ گھروں میں رکھے پیسے اور زیورات بھی جل کر راکھ ہو گئے۔مقدمے میں بتایا گیا کہ ملزمان 30 بکریاں بھی ساتھ لے گئے۔ واقعے کے متاثرین کی جانب سے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے انصاف کی اپیل کی گئی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔