Sunday, May 24, 2026
ہومتازہ ترینحکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی مزید 6روپے بڑھا دی

حکومت نے ڈیزل پر پیٹرولیم لیوی مزید 6روپے بڑھا دی

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں عوام سے ریلیف چھین لیا۔دستاویز کے مطابق ڈیزل پر لیوی میں کمی کے بجائے اضافہ کردیا گیا۔ ڈیزل کی قیمت میں 12روپے 80پیسے کمی بنتی تھی، ڈیزل پر لیوی 52روپے فی لیٹر سے بڑھا کر58روپے فی لیٹرکردی گئی۔

دوسری جانب پیٹرول پر لیوی کی شرح 102روپے17پیسے برقرار رکھی گئی، مٹی کے تیل پر لیوی 20 روپے 36پیسے، پیٹرول ڈیزل پر کاربن سپورٹ لیوی کی شرح 2 روپے50 پیسے برقرار رکھی گئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔