Saturday, May 23, 2026
ہومپاکستانفرانس نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کردی

فرانس نے انتہا پسند اسرائیلی وزیر اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کردی

پیرس(آئی پی ایس )فرانس نے اسرائیل کے انتہا پسند وزیرِ قومی سلامتی اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی۔ فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین نویل بارو نے اس فیصلے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام غزہ جانے والے فلوٹیلا کے ارکان کے ساتھ روا رکھے گئے سلوک پر عالمی سطح پر بڑھتے غصے کی عکاسی کرتا ہے۔

فرانسیسی وزیرِ خارجہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ آج سے اتمر بن گویر کے فرانسیسی سرزمین میں داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے اطالوی ہم منصب کے ساتھ مل کر یورپی یونین سے بھی مطالبہ کر رہے ہیں کہ اتمر بن گویر کے خلاف پابندیاں عائد کی جائیں۔غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق مغربی حکومتوں کی جانب سے اس وقت شدید ردعمل سامنے آیا جب بن گویر نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں وہ غزہ جانے والے فلوٹیلا کے کارکنان کی تضحیک کی اور بعد ازاں بعض کارکنان نے الزام لگایا کہ حراست کے دوران ان پر جسمانی تشدد بھی کیا گیا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔