Thursday, May 21, 2026
ہومپاکستانوزیراعظم ہاوس میں اہم تبدیلی، ڈپٹی سیکرٹری سید فرخ محبوب عہدے سے ہٹا دیے گئے

وزیراعظم ہاوس میں اہم تبدیلی، ڈپٹی سیکرٹری سید فرخ محبوب عہدے سے ہٹا دیے گئے

اسلام آباد (سب نیوز)حکومت نے وزیراعظم ہاوس میں اہم انتظامی تبدیلی کرتے ہوئے ڈپٹی سیکرٹری سید فرخ محبوب کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق سید فرخ محبوب کو فوری طور پر اسٹیبلشمنٹ ڈویژن میں رپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔ تاہم ان کی جگہ نئی تعیناتی کے حوالے سے تاحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا۔حکومتی حلقوں کے مطابق یہ اقدام انتظامی امور میں ردوبدل کے سلسلے کی کڑی قرار دیا جا رہا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔