اسلام آباد ،شہری کو اغوا کیلئے موبائل پر دھمکیاں دینے پر تھانہ بہارہ کہو میں درخواست دائر کر دی گئی۔
صفدر ولد محمد اشرف کی طرف سے دی گئی درخواست میں بتایا گیا کہ سلیم نامی جعلساز فون پرخود کو منڈی بہائو الدین صدر تھانے کا ایس ایچ او بتا کر آفتاب بھٹی نامی شخص کے اغوا کیلئے دبائو ڈال رہا ہے ، تھانے سے پتہ کرنے پر معلوم ہوا کہ اس نام کا وہاں کوئی بندہ نہیں ، مذکورہ شخص نے خود یہاں آ کر ساتھ نہ دینے پر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں ، جس کی کال ریکارڈنگ بھی موجود ہے ،میں غریب مزدور ہوں، مجھے تحفظ فراہم کیا جائے اور دھمکیاں دینے والے شخص کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے ۔
شہری کو اغوا کیلئے موبائل پر دھمکیاں دینے پر تھانہ بہارہ کہو میں درخواست دائر
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
