اسلام آباد(آئی پی ایس )بجلی صارفین کے لیے بری خبر،فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 72پیسے اضافے کا امکان ہے،نیپرا میں اپریل کے لیے فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست دائر کردی گئی۔
تفصیلات کے مطابق سی سی پی اے کی درخواست پر 2جون کونیپرامیں سماعت ہو گی، درخواست میں کہا گیا کہ اپریل میں پانی سے 21 اعشاریہ89فیصد، مقامی کوئلے سے 15اعشاریہ61فیصد بجلی بنی،درآمدی کوئلے سے 14.14 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔آر ایف او سے 5اعشاریہ11فیصد،مقامی گیس سے 10اعشاریہ49فیصد بجلی ملی،درآمدی ایل این جی سے 4فیصد بجلی پیدا کی گئی،ایٹمی توانائی سے 22اعشاریہ07فیصد اور سولر سے پیداوار 1اعشاریہ17فیصد رہی،ٹرانسمیشن لاسز کی مد میں 1اعشاریہ95فیصد بجلی ضائع بھی ہوئی،قیمتوں میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے ڈسکوز پر ہوگا۔
