Wednesday, May 20, 2026
ہومتازہ ترینوزیراعظم شہباز شریف کی بیت المال میں درخواستوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت

وزیراعظم شہباز شریف کی بیت المال میں درخواستوں پر فوری عملدرآمد کی ہدایت

اسلام آباد(سب نیوز) وزیراعظم محمد شہباز شریف سے مینجنگ ڈائیریکٹر بیت المال کیپٹن (ر) شاہین بٹ نے ملاقات کی ، ملاقات میں ایم ڈی بیت المال نے وزیرِ اعظم کو ادارے کی کارکردگی پر جائزہ پیش کیا۔
وزیرِ اعظم نے کہا کہ مستحق اور نادار افراد کو بروقت سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔
وزیرِ اعظم کی بیت المال میں درخواستوں پر عملدرآمد میں تیزی اور درخواست جمع کروانے کے طریقہ کار کو مزید سہل بنانے کی ہدایت کی ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔