Tuesday, May 19, 2026
ہومپاکستاناسلام آباد بلیو ایریا میں 26منزلہ جدید عمارت تعمیر کی جائے گی، پی اے اے

اسلام آباد بلیو ایریا میں 26منزلہ جدید عمارت تعمیر کی جائے گی، پی اے اے

اسلام آباد (سب نیوز)پاکستان ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق بلیو ایریا اسلام آباد میں مجوزہ ایوی ایشن کمپلیکس منصوبے سے متعلق عوامی سماعت کامیابی سے مکمل ہو گئی ہے۔عوامی سماعت پاکستان ماحولیاتی تحفظ ایکٹ 1997کے تحت منعقد کی گئی، جس میں منصوبے کے ماحولیاتی اثرات اور تکنیکی پہلووں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

نیشنل انجینئرنگ سروسز پاکستان (نیسپاک)نے منصوبے کے ڈیزائن اور ماحولیاتی منصوبہ بندی سے متعلق شرکا کو آگاہ کیا۔سماعت کے دوران شرکا کے سوالات کے تسلی بخش جوابات دیے گئے جبکہ عوام اور اسٹیک ہولڈرز کی جانب سے دی گئی تجاویز کو حتمی ماحولیاتی اثرات کی رپورٹ کا حصہ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔پی اے اے کے مطابق ایوی ایشن کمپلیکس منصوبہ ایک اہم سنگ میل ہے، جس کے تحت بلیو ایریا میں 26 منزلہ جدید عمارت تعمیر کی جائے گی۔ اس منصوبے میں پی اے اے کے دفاتر اور فضائی خدمات کو ایک ہی چھت تلے لایا جائے گا۔اتھارٹی کا کہنا ہے کہ منصوبہ توانائی کے مثر استعمال اور پائیدار انفراسٹرکچر کے اصولوں کے مطابق ایک جدید اور مستقبل دوست ڈھانچہ فراہم کرے گا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔