اسلام آباد (آئی پی ایس )چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد سہیل اشرف سے جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا)کے وفد نے ملاقات کی ، ملاقات میںجائیکاکے وفد کیساتھ پانی کے شعبے میں اصلاحات اور بہتری کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات کا بنیادی مقصد اسلام آباد میں پانی کی بہتری کیلئے منصوبوں میں تکنیکی معاونت کی مزید راہیں تلاش کرنا تھا
ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا)اسلام آباد کیلئے واٹر سپلائی، سیوریج اور ڈرینج کے جامع ماسٹر پلان پر کام کریگی،ماسٹر پلان اسلام آباد کی مستقبل کی ضروریات کے پیش نظر 2060تک کیلئے قابلِ عمل ہوگا، ملاقات میں سی ڈی اے کے ممبر ایڈمن، ڈی جی اسلام آباد واٹر اور متعلقہ سنئیر افسران نے شرکت کی۔چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی اسلام آباد کے شہریوں کو صاف پانی کی بلا تعطل فراہمی کیلئے پائیدار اور مستقل تلاش کئے جائینگے، شاہدرہ اور دوتارہ ڈیمز کے حوالے سے بھی جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی (جائیکا)اپنی تکنیکی معاونت فراہم کرے، شاہدرہ ڈیم پر تعمیراتی سرگرمیوں کا آغاز کردیا گیا ہے، پانی کے ضیاع کو روکنے، لائن لاسز کو ختم کرنے اور پانی کے استعمال اور بچت کیلئے متعدد اقدامات اٹھا رہے ہیں، ان اقدامات کی تکمیل سے اسلام آباد شہر میں پانی کی بلا تعطل فراہمی اور ضروریات کو پورا کیا جاسکے گا۔
انہوں نے کہا کہ سملی اور سنگجانی واٹر فلٹریشن پلانٹ کے حوالے سے بھی جائیکا کی تکنیکی صلاحیتوں سے بھرپور استفادہ حاصل کیا جائے، ان اقدامات کا مقصد پانی کے بنیادی انفراسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کرنا ہے۔ جائیکا وفد نے اس موقع پر کہا کہ اسلام آباد میںپانی سے متعلق مسائل کے حل کیلئے جائیکا مکمل تکنیکی تعاون فراہم کرنے کیلئے تیار ہے۔بعد ازاں، جاپان انٹرنیشنل کوآپریشن ایجنسی کے وفد کا سملی اور سنگجانی واٹر فلٹریشن پلانٹ کا دورہ بھی کیا۔
