پشاور(آئی پی ایس )سابق مشیر اطلاعات خیبرپختونخوا بیرسٹر سیف کا کہنا ہے کہ ملک کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جگہ متبادل قیادت کی ضرورت ہے۔
اپنے ایک بیان میں بیرسٹر سیف نے کہا کہ ملک کو حکومت اور اپوزیشن دونوں کی جگہ متبادل قیادت کی ضرورت ہے، اپوزیشن اپنا موثر کردار ادا کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے اور ملک میں سیاسی ڈیڈ لاک ختم کرنے کے لیے قومی مکالمہ ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ آج کراچی میں نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی کے زیرِ اہتمام تقریب ہوگی، جس میں عوامی مفاد کے لیے ذاتی اور سیاسی اختلافات بھلانا ہوں گے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا کہ قومی مسائل کا حل صرف مذاکرات اور سیاسی ہم آہنگی میں ہے۔
