Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانخیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، 17نئے اراکین شامل، شفیع جان کو بھی وزیر بنا دیا گیا

خیبرپختونخوا کابینہ میں توسیع، 17نئے اراکین شامل، شفیع جان کو بھی وزیر بنا دیا گیا

پشاور (سب نیوز)وزیراعلی خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کابینہ میں توسیع کرتے ہوئے 17نئے اراکین کو شامل کرلیا، جن میں 5 وزرا، 4 مشیر اور 8 معاونین خصوصی شامل ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کابینہ کی توسیع سے متعلق سمری کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وزیراعلی سمیت صوبائی کابینہ کے اراکین کی مجموعی تعداد 30 ہو گئی ہے۔

نئے وزرا میں نذیر احمد عباسی، شکیل احمد، محمد عدنان قادری، محمد عارف احمد زئی اور طارق محمود آریانی شامل ہیں، جبکہ شفیع جان کو معاون خصوصی سے ترقی دے کر وزیر بنا دیا گیا ہے۔مشیروں میں پیر مصور خان، لیاقت علی خان، ہمایوں خان اور میاں محمد عمر کے نام شامل کیے گئے ہیں۔اسی طرح 8 معاونین خصوصی میں طارق سعید، محمد عثمان، طفیل انجم، افتخار اللہ جان، سمیع اللہ خان، ملک عدیل اقبال، محمد خورشید اور محمد اسرار شامل ہیں۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی اتوار کو نئے وزرا اور معاونین خصوصی سے عہدوں کا حلف لیں گے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔