Friday, May 8, 2026
ہومپاکستانعثمان مرزا تشدد کیس، پولیس چالان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

عثمان مرزا تشدد کیس، پولیس چالان کی تفصیلات سامنے آ گئیں

ملزم عثمان مرزا اور اس کے دوست مذاق اڑاتے رہے اور واقعے کی ویڈیو بھی بناتے رہے، عثمان مرزا کے کہنے پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی سے سوا 11لاکھ روپے لیے، 6لاکھ روپے عثمان کو دیے اور باقی رقم دیگر ساتھیوں میں تقسیم کی گئی، ملزم عمر بلال کا بیان
اسلام آباد، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں لڑکی اور لڑکے پر تشدد اور اس کی ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق کیس میں پولیس کی جانب سے عدالت میں جمع کروائے گئے چالان کی تفصیلات سامنے آ گئیں ، ہفتہ کو نجی ٹی وی کے مطابق سیکٹر ای الیون میں تشدد اور زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی نے بیان دیا کہ ملزم عثمان مرزا اور اس کے دوست مذاق اڑاتے رہے اور واقعے کی ویڈیو بھی بناتے رہے،پولیس چالان کے مطابق عثمان مقدمے کا مرکزی کردار ہے جس نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر نازیبا ویڈیو بنائی، ملزمان نے ویڈیو بنا کر لڑکے اور لڑکی کو بلیک میل کیا اور بعد میں بھتے کی رقم بھی وصول کی،چالان میں کہا گیا کہ ملزم کی نشاندہی پر ویڈیو بنانے والا موبائل فون اور ڈرانے کے لیے استعمال کیا گیا پستول بھی برآمدکیا گیا،پولیس چالان کے مطابق ملزم عمر بلال نے انکشاف کیا کہ عثمان مرزا کے کہنے پر متاثرہ لڑکے اور لڑکی سے سوا 11لاکھ روپے لیے، 6لاکھ روپے عثمان کو دیے اور باقی رقم دیگر ساتھیوں میں تقسیم کی گئی،متاثرہ لڑکے اور لڑکی نے مجسٹریٹ کے سامنے دفعہ 164کے بیانات ریکارڈ کروائے، متاثرین کے مجسٹریٹ کے سامنے ریکارڈ کروائے گئے بیانات کو بھی چالان کاحصہ بنایا گیا ۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔