Saturday, May 16, 2026
ہومتازہ ترینایران کا آبنائے ہرمز کے لیے نیا بحری نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان

ایران کا آبنائے ہرمز کے لیے نیا بحری نظام جلد متعارف کرانے کا اعلان

تہران(آئی پی ایس )ایرانی نیشنل سیکیورٹی کمیٹی کے سربراہ ابراہیم عزیزی کا کہنا ہے ایران، اپنی قومی خودمختاری کے تحفظ اور بین الاقوامی تجارتی سلامتی کی ضمانت کے فریم ورک کے تحت، آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے انتظام کے لیے ایک پیشہ ورانہ نظام تیار کر چکا ہے، جسے جلد باضابطہ طور پر متعارف کرایا جائے گا۔

اپنے ایکس بیان میں انہوں نے کہا اس نظام کے تحت صرف وہ تجارتی جہاز اور فریقین اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں گے جو ایران کے ساتھ تعاون کریں گے۔ اس میکانزم کے تحت فراہم کی جانے والی خصوصی خدمات کے عوض مقررہ فیس وصول کی جائے گی۔نام نہاد فریڈم پروجیکٹ کے آپریٹرز کے لیے یہ راستہ بند رہے گا۔ایران اس اقدام کو علاقائی استحکام، محفوظ بین الاقوامی تجارت، اور ذمہ دارانہ بحری نظم و نسق کے فروغ کی جانب ایک ضروری قدم قرار دیتا ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔