Saturday, May 16, 2026
ہومپاکستانملک کے مختلف علاقوں میں 19سے 22مئی تک بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

ملک کے مختلف علاقوں میں 19سے 22مئی تک بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری

اسلام آباد (سب نیوز)این ڈی ایم اے نے 19 سے 22 مئی کے دوران پنجاب کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کردیا۔بیان کے مطابق راولپنڈی، اسلام آباد، مری، اٹک، چکوال، لاہور، سیالکوٹ، قصور، ملتان اور گرد و نواح میں بارش متوقع ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی 19 سے 22 مئی کے دوران تیز ہواوں کے ساتھ بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

کوئٹہ، ژوب، زیارت، چمن اور خضدار متاثرہ علاقوں میں بارش متوقع ہے، جبکہ بلوچستان کے دیگر اضلاع میں مجموعی طور پر گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔ سندھ بھر میں موسم گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے اور درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ متوقع ہے۔خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ چترال، سوات، پشاور، بنوں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور لنڈی کوتل میں بارش متوقع ہے۔گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں مختلف مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ گلگت، اسکردو، ہنزہ، استور، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ اور کوٹلی میں بارش کا امکان ہے۔آئندہ 12 سے 24 گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، بلوچستان، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بارش متوقع ہے۔

گلگت، اسکردو، ہنزہ، نگر، غذر، دیامر، استور، گانچھے، شگر، کھرمنگ، مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولاکوٹ، کوٹلی، میرپور اور بھمبر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، سوات، کالام، مالاکنڈ، مانسہرہ، ایبٹ آباد، پشاور، نوشہرہ، مردان، کوہاٹ، ڈیرہ اسماعیل خان اور وزیرستان میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔این ڈی ایم اے نے عوام کو ہدایت کی ہے کہ شدید گرمی یا شدید بارش کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ تیز ہواں اور شدید بارش کے دوران کمزور تنصیبات اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں، جبکہ خطرے سے دوچار علاقوں کے مکین مقامی انتظامیہ اور موسمی ایڈوائزری پر عمل کریں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔