بیجنگ : چین اور یونیسکو نے سٹریٹجک تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک یادداشت پر دستخط کیے۔جمعرات کے روز چینی میڈیا کے مطابق یادداشت پانچ حصوں پر مشتمل ہے، جس میں واضح کیا گیا ہے کہ چین اور یونیسکو عملی تعاون کو فعال طور پر فروغ دیں گے،
صدر شی جن پھنگ کے تجویز کردہ گلوبل دویلپمنٹ انیشی ایٹیو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹیو، گلوبل سیو لائزیشن انیشی ایٹیو اور گلوبل گورننس انیشی ایٹیو کو مشترکہ طور پر نافذ کریں گے، اور تہذیبوں کے درمیان تبادلے اور باہمی سیکھ، اور بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گے۔
یادداشت میں 2026 سے 2029 تک دونوں فریقوں کے درمیان تعاون کے کلیدی شعبوں کا خاکہ پیش کیا گیا ہے، اور تعلیم کی ڈیجیٹل تبدیلی، پیشہ ورانہ تعلیم، اوپن سائنس، مصنوعی ذہانت، عالمی سائنس اور ٹیکنالوجی گورننس تعاون، اور ثقافتی تنوع کے تحفظ سمیت دیگر شعبوں میں عملی تعاون کو مضبوط بنایا جائے گا۔دونوں فریقوں نے “چائنا ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے افریقہ اور ایشیا پیسیفک ریجن میں عالمی ثقافتی ورثہ کے کنونشن کے نفاذ میں اس کی تعمیری صلاحیت کو مضبوط بنانے کے معاہدے” پر بھی دستخط کیے۔
