Thursday, May 14, 2026
ہومتازہ ترینمسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کرنل(ر) ایوب خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے کرنل(ر) ایوب خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت

لاہور(آئی پی ایس) پنجاب کے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تھانہ رجانہ کے علاقہ 184 گ ب میں مسلم لیگ (ن) کے رکنِ صوبائی اسمبلی کرنل(ر) سردار ایوب خان گادھی پر حملے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے۔
پولیس کے مطابق سی سی ڈی نے حملے میں ملوث ایک ملزم کو لاہور سے گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت قیوم کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ملزم نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر حملے کی منصوبہ بندی کی تھی۔ ملزم کو مزید تفتیش کے لیے مقامی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق حملے میں چار افراد جاں بحق جبکہ ایم پی اے ایوب خان زخمی ہوئے تھے۔ فرار ملزمان واصف، راشد، سہیل، تصویر، فرمان اور عمران کی تلاش جاری ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔