Wednesday, May 13, 2026
ہومبریکنگ نیوزقومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا، ایک دوسرے کو گالیاں

قومی اسمبلی اجلاس میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا، ایک دوسرے کو گالیاں

اسلام آباد(آئی پی ایس) قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی اراکین آپس میں گتھم گتھا ہوگئے جب کہ اجلاس ختم ہونے کے بعد پی ٹی ارکان آپس میں لڑ پڑے۔

اقبال آفریدی اور جنید اکبر کے درمیان تلخ کلامی ، ہاتھا پائی ہوتے ہوتے رہ گئی، جنید اکبر کو ارکان ایک طرف پکڑ کر لے گئے، اقبال آفریدی کو دوسرے ارکان نے پکڑ لیا۔

پی ٹی آئی کے ایک اور رکن اور اقبال آفریدی کے درمیان ہاتھا پائی ہوئی، پی ٹی آئی اراکین نے ایک دوسرے کو گالیاں دیں، اقبال آفریدی اور جنید اکبر نے ایک دوسرے کا گریبان پکڑا۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔